10 اپریل 2013 - 19:30
بعض نامعلوم افراد کی جانب سے فرانس کی" ویردن" مسجد کی اہانت

بعض نامعلوم افراد نے فرانس کی" ویرون" مسجد کی دیواروں پر نازیوں کی علامات بنا کراس مسجد کی اہانت کی ہے۔

ابنا: بعض شدت پسند نامعلوم افراد نے گزشتہ رات کو فرانس کے شہرگرونوبل کی "ویرون " مسجد کی دیواروں پر نازیوں کی علاما ت کی تصاویر بنا پراس مسجد کی توہین کی ہے۔
مسجد کے عہدیداراورنمازی جب صبح کی نمازکے لیے مسجد میں آئے تو انہو ں نے دیکھا کہ مسجد کی دیواروں پرٹوٹی ہوئی صلیب کی تصاویربنی ہوئی ہیں۔
فرانس میں اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے والی تنظیم نے اس مسجد کے عہدیداروں کی طرف سےدرخواستمرتب کیے جانے کی خبردی ہے اورمقامی پولیس نے اپنی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔
قابل ذکرہے کہ ان حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں مساجد کی اہانت میں اضافے کے پیش نظر اسلام فوبیا کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن کوتشکیل دینے کے ساتھ ساتھ سرکاری طورپرایک درخواست تحریر کرکے فرانس کی اعلی عدالت کوپیش کی جائے گی۔
یادرہے کہ فرانس میں ۲۲۰۰مساجد اوراسلامی ثقافتی مراکز کے ہونے کے باوجود مسلمانوں کی اہانتوں کا سلسلہ جاری ہے اورفرانس کی مساجد کے عہدیداروں کے امن وامان کوانتہائی خطرہ لاحق ہے۔

.....

/169